بھارت، سفاک باپ نے کالی رنگت پر 18 ماہ کی بیٹی کو زہر دیکر ماردیا

8  اپریل‬‮  2024

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں سفاک شخص نے کالی رنگت کو وجہ بناکر مبینہ طور پر 18 ماہ کی بیٹی کو زہر کھلاکر مار ڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے پیٹسانے گنڈلا گائوں سے تعلق رکھنے والے مہیش نے 18ماہ کی بیٹی اکشیا کو پرساد میں زہر ملاکر کھلادیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق شراوانی نامی خاتون نے کالی رنگت والی بیٹی کو جنم دینے پر شوہر اور سسرال والوں کی طرف سے تشدد اور بیٹی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ایف آئی آر میں شراوانی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے سسرالی اسے بچی کے پاس نہیں جانے دیتے تھے، 31مارچ کو خاتون نے اپنی بچی کو بے ہوش پایا جس کی ناک سے خون بہہ رہا تھا جس کے بعد ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق مہیش نے شراوانی کو مجبور کیا کہ وہ اکشیا کی موت کی وجہ سے متعلق رشتہ داروں سے کہے کہ بچی کی موت دورہ پڑنے سے ہوئی جس کے بعد بچی کی لاش کو جلد ازجلد دفن کر دیا گیا تاہم شراوانی کی ماں نے مقامی پولیس میں شکایت درج کرادی۔ ایف آئی آر میں شراوانی نے بتایا کہ مہیش اس سے قبل بھی اکشیا کو دیوار پر پھینک کر ، کمرے میں بند رکھ کر اور پانی کے ٹب میں ڈبو کر قتل کرنے کی کوشش کرچکا تھا۔پولیس نے بیٹی کے قاتل باپ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…