سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 10اپریل کو ہوگی

8  اپریل‬‮  2024

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد سلطنت میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔سعودی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں عیدالفطر 10اپریل کو ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ 8 اپریل کو کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے، عدالت جانے میں مدد کے لیے لوگ اپنے قریبی مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی شہریوں سے چاند دیکھنے اور شہادتیں متعلقہ اتھارٹی تک پہنچانے کی اپیل کی تھی۔سعودی ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی تھی کہ ممکنہ طور پر 10 اپریل کو سعودی عرب میں عید الفطر ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس (آج) 9 اپریل بروز منگل کو طلب کیا گیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا گیا جبکہ اس موقع پر کراچی اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہو گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے دفتر میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس ہوگا جہاں شوال کا چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ ملک میں عیدالفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی اور اس روز چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو گی۔

غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا اور اس دن مطلع صاف ہونے کے پیش نظر 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اور اس طرح عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔وفاقی حکومت پہلے ہی عید الفطر کے لیے 4 تعطیلات کا اعلان کرچکی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 10 اپریل (بدھ) سے 13 اپریل (ہفتہ) تک ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…