منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اٹلی، بکریوں کی بڑھتی تعداد سے نمٹنے کیلئے حکومت کا انوکھا طریقہ

datetime 6  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلیکوڈی(این این آئی) اٹلی کے جزیرے ایلیکوڈی کے میئر نے جزیرے پر رہنے والے شہریوں کو آوارہ گھوم رہی تمام بکریوں کو پکڑ کر اپنی ملکیت میں لانے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلیکوڈی کے میئر ریکارڈو گولو ایک غیر معمولی پیشکش کے ساتھ جزیرے پر بکریوں کی حد سے تجاوز کرتی تعداد کے مسئلے کو حل کرنے کوشش کررہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی جتنے چاہے بکری پکڑ لے سب اس کی ہوجائیں گی۔اس چھوٹے سے جزیرے پر جنگلی بکریوں کی آبادی انسانی آبادی سے تقریبا 6 گنا زیادہ بڑھ گئی ہے جس پر میئر نے adopt a goat کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔

میئر ریکارڈو کا کہنا تھا کہ مقامی شہری کو حکومت کو درخواست ای میل کرنا ہوگی جبکہ 17 ڈالر اسٹیمپ فیس کے بھی ادا کرنے ہونگے۔ اس کے بعد وہ جتنی مرضی بکریاں پکڑ سکتا ہے۔ اس میں وہ تمام بکریاں اور بکرے شامل ہیں جو کہ آوارہ گھوم رہے ہیں اور جن کا کوئی مالک نہیں۔تاہم میئر نے یہ آفر بکریوں کو جزیرے پر ہی رکھنے کیلئے نہیں کی، حکومت کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد سے شہری کو پکڑی گئیں اپنی تمام بکریاں 15 دنوں کے اندر اندر جزیرے سے باہر بھیجنا ہونگی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…