بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں ایجنسیاں نئی لڑکیوں کا استحصال کرتی ہیں: نورا کا انکشاف

datetime 6  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مراکشی کینیڈین ڈانسر، ماڈل اور بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی نے بھارت میں اپنے کیریئر کے اذیت ناک دنوں کے بارے میں بتا دیا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نورا فتحی نے کہا کہ میں صرف 5 ہزار روپے لیکر بھارت آئی تھی اور جب یہاں آئی تو مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ بھارت میں ایک ہزار ڈالر کا کیا مطلب ہوتا ہے۔

نورا فتحی نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ممبئی کے ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھی جہاں میرے علاوہ 9 لڑکیاں مقیم تھیں اور تمام ہی ذہنی مریض تھیں، ہم تین لڑکیاں ایک ہی کمرے میں رہتی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اس اپارٹمنٹ میں رہتے ہوئے سوچتی تھی کہ میں نے خود کو کہاں پھنسا لیا ہے، میں آج بھی وہ وقت یاد کرتی ہوں تو ذہنی اذیت میں مبتلا ہوجاتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کاسٹنگ ایجنسیاں مکمل معاوضہ نہیں دیتی تھیں، سانس لینے تک کے بھی پیسے تنخواہ سے کاٹ لیے جاتے تھے اور صرف اتنی ہی تنخواہ دی جاتی تھی کہ جس میں صرف ایک انڈہ اور ڈبل روٹی آئے۔ نورا فتحی نے مزید کہا کہ بھارت میں کچھ ایجنسیاں ایسی بھی ہیں جو نئی لڑکیوں کا استحصال کرتی ہیں اور بھارت میں ایجنسیوں سے تحفظ کے لیے کوئی قانون بھی نہیں ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…