بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

مسلمان ممالک میں بائیکاٹ سے تنگ میکڈونلڈ کا بڑا فیصلہ

datetime 5  اپریل‬‮  2024 |

واشنگٹن(این این آئی)غزہ کی صورتِ حال پر شدید احتجاج کے لیے مسلم دنیا میں اسرائیلی ملکیت والی فوڈ چین مکڈونلڈ کے بائیکاٹ سے تنگ آکر اسرائیلی کمپنی سے فرنچائز واپس خریدنے کی تیاری کی جارہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فاسٹ فوڈ کی دنیا کے معروف امریکی برانڈ مکڈونلڈز نے اپنا تیس سال پرانا اسرائیلی فرنچائز ایلونیل لمٹیڈ سے واپس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا میں بھر میں 225 ریسٹورنٹس سے 5 ہزار سے زائد افراد کا روزگار وابستہ ہے۔7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک مسلم ممالک میں مکڈونلڈ کو بائیکاٹ کا سامنا ہے۔

مکڈونلڈز عالمی برانڈ ہے تاہم اس کے فرنچائز بالعموم مقامی کمپنیوں کو دیے جاتے ہیں اور وہی آزادانہ حیثیت میں کام کرتی ہیں۔جنوری میں مکڈونلڈز کے سی او او کرس کیمپزنسکی نے کہا تھا کہ مشرقِ وسطی اور اس سے باہر کے خطوں میں بھی مکڈونلڈز کو غزہ آپریشن کے باعث غیر معمولی شدید منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹل لائسنسڈ مارکیٹس کے صدر جو سیمپلز نے کہا تھا کہ مکڈونلڈ اسرائیلی مارکیٹ سے وابستہ رہے گا۔ چند ماہ میں سودا مکمل ہونے پر مکڈونلڈ ایلونیل کے ریسٹورنٹس کا نظم و نسق سنبھالے گا اور ملازمین کو برقرار رکھے گا۔ یہ بات ایلونیل کے مالک اور سی ای او اومری پیڈن نے بتائی۔

دونوں اداروں نے اس سودے کی شرائط اور دیگر امور کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ مغرب کی ایک اور بڑی فاسٹ فوڈ چین اسٹار بکز نے بھی غزہ کی صورتِ حال کے حوالے سے بائیکاٹ کا سامنا کیا ہے۔ یہ بائیکاٹ اس لیے کہ اسٹار بکز کا موقف مبینہ طور پر اسرائیل نواز ہے اور اس کے اسرائیل سے مالی تعلقات ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…