جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بینک لوٹنے والے بچوں کو والدین نے پولیس کے حوالے کردیا

datetime 25  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(این این آئی)امریکا میں 3 لڑکوں کو جن کی عمریں 11، 12 اور 16 سال کی ہیں، کو بینک لوٹنے پر اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب والدین نے تھانے میں آکر انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ امریکی شہر ہیوسٹن میں پیش آیا ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ تینوں لڑکے ہیوسٹن کے گرین پوائنٹ ایریا میں واقع ویلز فارگو بینک میں داخل ہوئے۔نوعمر لڑکوں نے کائونٹر پر بیٹھے عملے کو ایک دھمکی آمیز نوٹ پاس کیا اور مخصوص رقم لے کر پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جب پولیس نے پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ڈاکو ناقابل یقین حد تک نوعمر تھے۔بینک کے کیمرے چیک کرنے کے بعد پولیس نے مختلف مقامات پر لڑکوں کے پوسٹرز لگانا شروع کر دیے جن پر درج تھا، ان بچوں کو پہچانیں؟ یقین کرنا مشکل ہے لیکن انہوں نے ایک بینک لوٹا ہے۔تینوں ملزمان کی تصاویر جاری ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد والدین پولیس تھانے میں اپنے 11 اور 12 سالہ لڑکوں کے ساتھ داخل ہوتے ہیں اور دونوں کو پولیس کے حوالے کردیتے ہیں۔ جبکہ 16 سالہ لڑکا سڑک پر لڑائی کرتے ہوئے پکڑا جاتا ہے۔

پولیس نے کہا کہ اگرچہ تینوں نابالغ لڑکوں نے ڈکیتی کے دوران بندوق نہیں دکھائی لیکن جو نوٹ انہوں نے عملے کو دیا اس سے ظاہر ہورہا تھا کہ ان کے پاس اسلحہ ہے۔ایک ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نے مقامی نیوز کو بتایا کہ بینک ڈکیتی کے لیے اتنی کم عمریں غیر معمولی واقعہ ہے۔ میں سوچ رہا تھا کہ شاید اس کے پیچھے کسی بڑے کا ہاتھ ہو۔دوسری جانب ایک وکیل کا کہنا تھا کہ تینوں بچوں پر ڈکیتی کا الزام ہے اور انہیں 18 یا 19 سال کے ہونے تک قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…