مصنوعی ذہانت کی مدد سے سیرت النبیۖ پرسیریز تیار

25  مارچ‬‮  2024

سنگاپورسٹی(این این آئی )حضرت محمد ۖ کی حیات طیبہ کے حوالے سے آرٹیفیشل انٹیلجنس کی مدد سے تیار کردہ پہلی ویب سیریز پاکستان اور سنگاپور کے لکھاریوں اور پروڈیوسرز نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے اورکہا ہے کہ انہوں نے اپنی کاوش کے ذریعے وقت اور وسائل کی روایتی دقتوں پر قابو پانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا سہارا لیا ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ویب سیریز کا نام ”محمدۖمرسی فار دی ملٹی ورس”ہے۔

یہ ویب سیریز 10 اقساط پر مشتمل ہیں۔ جن میں سے دو رمضان سے پہلے آن لائن ریلیز ہو چکی ہیں جبکہ باقی رمضان کے دوران ‘مسلم پرو’ پر نشر ہوں گی۔ویب سیریز قال باکس (Qalbox) اور مسلم پرو Muslim Pro)) کے باہم اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔ قال باکس ویڈیو آن ڈیمانڈ انٹرٹینمنٹ سٹریمنگ سروسز فراہم کرنے والا عالمی سطح پر کام کرنے والا ادارہ ہے۔ جبکہ مسلم پرو روحانی تعلیم کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے۔ویب سیریز کی ٹیم کا تعلق پاکستان، سنگاپور، امریکہ اور برطانیہ سے ہے۔

لیکن زیادہ تر تکنیکی کام پاکستان کے شہر لاہور میں ہوا ہے۔ سکرین رائٹر فاطمہ ستار لاہور سے ہیں اور پروڈیوسر عباس ارسلان قرآن سکیپ (Quranscape) کے سی ای او ہیں۔ ہدایت کاری کے فرائض پرومپٹ میڈیا لیب (Prompt Media Lab) کے شریک بانی عماد خالد نے سر انجام دیے ہیں۔ جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسر جنیدہ بٹے سعید خان سنگاپور میں مقیم قال باکس کے سربراہ ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…