بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

معاشی بحران کے باوجود پاکستانی فوج خطرہ ہے، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف

datetime 18  مارچ‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ شدید معاشی بحران کے باوجود پاکستانی فوج آج بھی بھارت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں منعقدہ ایک مذاکرے میں خطاب کرتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پاکستان کے معاشی بحران اور دیگر خرابیوں سے فوج کی صلاحیت اور مہارت پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوا۔ وہ آج بھی مضبوط اور بھارت کے لیے خطرہ ہے۔بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف نے کہا کہ بھارت کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے اور چیلنج ہی کسی قوم کو مضبوط بناتے ہیں۔ کارگل اور گلوان کے کیس میں ہم اس کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔

ایک اور سوال پر انیل چوہان نے کہا کہ چین کا عروج ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ اس سے سرحدی تنازع بھی برقرار ہے۔ ہمارے دو پڑوسی ایسے ہیں جو ہمارے خلاف ہیں۔ دونوں کا دعوی ہے کہ ان کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری ہے۔ اور دونوں ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس ہیں۔بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف نے پاکستان اور چین کا نام لیے بغیر مزید کہا کہ ہم اپنے دونوں پڑوسیوں کے عزائم اچھی طرح جانتے ہیں اور ان سے لاحق خطرات کا بھی ہمیں اچھی طرح علم ہے۔جنرل انیل چوہان کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا میں ہماری افواج کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ اسلحہ خانہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ ہمیں ہتھیاروں کے نئے نظام اور نئی نئی ٹیکنالوجیز اپنانے کے ساتھ ساتھ نئی حکمتِ عملی ترتیب دینا ہوگی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…