منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم بنانا ریپبلک نہیں،نیتن یاہو نے امریکی تنقید مسترد کردی

datetime 18  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک اکثریت کے کے اسرائیل میں نئے انتخابات کرانے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے اس معاملے کو مکمل طور پر نامناسب قرار دیا۔ اس تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے نیتن یاہو نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم بنانا ریپبلک نہیں ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے چک شومر کی جمعرات کی اس تقریر کی تعریف کی جس میں انھوں نے نیتن یاہو کو امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا تھا ۔نیتن یاہو، جن کی فوج نے 163 دنوں میں غزہ میں 31645 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے نے امریکہ کی بڑھتی ہوئی تنقید کی مذمت کی اور کہا کہ کوئی بھی دبا اسرائیل کو مکمل فتح حاصل کرنے سے نہیں روک سکے گا۔ حالیہ دنوں میں سینئر امریکی حکام نے نیتن یاہو اور ان کی حکومت سے اپنی مایوسی کا کھلے عام اظہار کیا ہے۔امریکی صدر بائیڈن نے نیتن یاہو پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ میں بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے اسرائیل کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس کے بعد اعلی امریکی عہدیدار چک شومر نے کہا تھا کہ نتین یاہو اپنا راستہ کھو چکے ہیں اور اسرائیل میں نئے انتخابات ہونے چاہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…