جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

روس کے صدارتی انتخابات،نتا ئج کا اعلان ہو گیا

datetime 18  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ابتدائی نتائج کے مطابق صدارتی انتخاب جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور تمام پولنگ اسٹیشن بند کردیے گئے۔روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ 15سے17مارچ تک جاری رہی۔

روسی میڈیا کے مطابق پولنگ اسٹیشنزبندہونے تک 11کروڑ 23 لاکھ ووٹرزمیں سے 74 فیصد نے ووٹ ڈالا۔روس کےصدارتی انتخاب میں پہلی بارخیرسون اور ڈونیسک دیگردوعلاقوں میں بھی ووٹنگ ہوئی جبکہ روس کے صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیامیں 96فیصد ووٹنگ ہوئی۔روس سے باہر دنیا بھرمیں 230 پولنگ اسٹیشنوں پرسوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔ابتدائی نتائج کے مطابق پیوٹن نے 87.97 فیصد ووٹوں کےساتھ روسی صدارتی انتخاب جیت لیا اور اگلے 6 سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے۔ پیوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…