ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

زیادتی کا نشانہ بننے والی ہسپانوی خاتون کا ویڈیو بیان منظر عام پرآگیا

datetime 5  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں سیاح عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے، گزشتہ جمعے کو بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہسپانوی بائیکر جوڑے پر حملہ کرکے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ہسپانوی بائیکر جوڑے نے حملے سے متعلق ہسپانوی زبان میں ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا ۔28 سالہ ہسپانوی خاتون ٹریول بلاگر نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ بائیک پر بھارت سیاحت کے لیے آئی تھی، اس دوران رات گزار نے کے لیے ہم نے راستے میں ایک مقام پر خیمہ لگا کر قیام کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ہمارے ساتھ کچھ ایسا ہوا جو ہم نہیں چاہتے کہ کبھی کسی اور کے ساتھ ہو، 7 افراد ہمارے ٹینٹ میں گھس آئے، ہم پر حملہ کیا، میرے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہمارے گلے پر چاقو رکھے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی اور میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔2 لاکھ فالوورز رکھنے والی خاتون ٹریول بلاگر کے مطابق 7 حملہ آوروں کا مقصد میرے ساتھ زیادتی کرنا تھا کیونکہ انہوں نے دیگر کسی قیمتی سامان کو ہاتھ تک نہیں لگایا، ہم اس وقت پولیس کے ساتھ بھارت کے ایک اسپتال میں ہیں۔بھارتی رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات گشت کے دوران غیر ملکی جوڑے کو سڑک کنارے زخمی حالت میں دیکھ کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ٹیسٹ کی رپورٹس آںے کے بعد خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔دوسری جانب ہسپانوی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ ریاست جھارکنڈ میں یکم مارچ کو 7 مقامی دیہاتی نوجوانوں نے اسپین سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ انہوں نے اس کے خاوند پر بھی بدترین تشدد کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…