جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ایک لاش ٹھکانے لگانے کی کوشش نے 76 افراد کی جان لے لی

datetime 25  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقا میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے گزشتہ برس صرف ایک قتل چھپانے کے لیے عمارت کو آگ لگائی اور اس میں 76افراد جل مرے۔ ان میں 12بچے بھی شامل تھے۔ 100سے زائد افراد بری طرح جھلس گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے منشیات کے ایک بڑے ڈیلر کے حکم پر ایک شخص کو عمارت کی بیسمنٹ میں گلا گھونٹ کر مار ڈالا تھا۔

لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے اس نے اسے آگ لگادی جس نے پھیلتے پھیلتے پانچ منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ قتل کا حکم دینے والا ڈرگ ڈیلر بھی اِسی عمارت میں رہتا تھا۔29 سالہ ملزم پر قتل کے 76 اور اقدامِ قتل کے 120 مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ اسے عدالت میں کب پیش کیا جائے گا۔ملزم کا اعترافِ جرم حیرت انگیز ہے کیونکہ عمارت میں لگنے والی آگ اس مفروضے کی بنیاد پر کی گئی تھی کہ کہیں سلامتی یقینی بنانے سے متعلق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…