جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

55گھنٹوں تک پنچنگ بیگ پر مکے مارنے کا عالمی ریکارڈقائم

datetime 13  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں ایک شخص نے 55 گھنٹے اور 15 منٹ تک پنچنگ بیگ پر مکے مار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کر لیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق 42 سالہ مارشل آرٹسٹ سدھو کو یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز کے قواعد کے مطابق ہر دو سیکنڈ میں کم از کم ایک مکا مارنا تھا جبکہ ان کو ہر گھنٹے میں پانچ منٹ کا وقفہ لینے کی اجازت تھی۔گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے سدھو کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے 25 برسوں سے مارشل آرٹس کی مشقیں کر رہے ہیں۔

وہ اپنے ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے یہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔سدھو نے یہ ریکارڈ 5 منٹ فرق سے اپنے نام کیا۔ان کا کہنا تھا کہ تقریبا 20 گھنٹوں تک مکے مارنے کے بعد انہیں تکلیف محسوس ہونا شروع ہوئی۔ اس وقت انہوں نے خود کو یاد دلایا کہ یہ ان کی برداشت کا امتحان ہے۔ ان کا ماننا تھا کہ اگر وہ جذباتی طور پر مضبوط رہے تو وہ درد کو برداشت کر سکتے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…