بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

طلاق دینے پر بیوی کا 1 کروڑ کا مطالبہ، شوہر نے 2 لاکھ دے کر قتل کرا دیا

datetime 18  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں شوہر نے پیسے دے کر اپنی بیوی کو قتل کرا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی شہر میں 35 سالہ خاتون کو گھر میں چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا جس کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔بھارتی پولیس کے مطابق خاتون کو قتل کرنے کے لیے اس کے شوہر نے قاتلوں کو پیسے دیے اور یہ واردات دوپہر کے وقت کی گئی۔

بھارتی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ایس کے گپتا نامی شخص نے خاتون سے گزشتہ برس نومبر میں یہ سوچ کر شادی کی تھی وہ اس کے 45 سالہ معذور بیٹے کا خیال رکھے گی اور اس کی دیکھ بھال کرے گی۔پولیس کے مطابق خاتون نے ایسا نہ کیا تو شوہر نے اسے طلاق دینے کا فیصلہ کیا جس پر خاتون نے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایس کے گپتا ہر صورت اپنی بیوی سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا تھا جس کے لیے اس نے اپنے بیٹے کو اسپتال لے جانے والے شخص کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو قتل کرنے کا منصوبی بنایا۔بھارتی پولیس کے مطابق شوہر نے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث شخص کو 10 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا اور ایڈوانس کے طور پر 2 لاکھ 40 ہزار روپے دیے جس کے بعد ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ جا کر گھر میں خاتون کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔بھارتی پولیس کے مطابق ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے گھر کا سامان بکھیر دیا تھا اور وہاں سے موبائل فوں بھی لے گئے تھے تاہم تفتیش کے بعد ساری منصوبہ بندی کا پتا لگا کر مقتولہ کے شوہر، اس کے بیٹے اور قتل کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…