جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان میں بیروزگاری ، بھوک و افلاس طالبان کی کام کے بدلے گندم کی پیشکش

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں بحران سے دوچار معیشت، بے روزگاری میں اضافے اور غربت کی شرح میں اضافے کے بعد طالبان حکومت نے کام کے بدلے خوراک کی ایک انوکھی اسکیم پیش کی ہے اورکہاہے کہ ان کا یہ پلان ملک میں انسداد فاقہ کشی میں مدد فراہم کرے گا۔

لوگوں کو کام کے بدلے میں کھانا فراہم کیا جائے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے نائب وزیر اطلاعات اور سرکاری ترجمان ذبیح اللہ مجاھد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکومت نے بھوک اور بے روزگاری سے لڑنے کے لیے ایک نیا پلان بنایا ہے۔ اس کے تحت ہزاروں بے روزگار افراد کو کام کے بدلے میں گندم فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کام کے بدلے خوراک کا پروگرام تمام بڑے شہروں اور دیہات میں شروع کیا جائیگا۔ اس پروگرام سے صرف دارالحکومت کابل میں 40 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کام کے بدلے خوراک کا اقدام بے روزگاری اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ذبیح اللہ مجاھد نے کابل میں ریش خور کے مقام پر کام کے بدلے خوراک کے پروگارم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر زراعت عبدالرحمان رشید، کابل کے میئر حمداللہ نعمانی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔طالبان حکومت نے دارالحکومت کے لیے 11 ہزار 600 ٹن گندم جب کہ ملک کے دوسرے علاقوں جلال آباد، ہرات، قندھار اور مزار شریف کے لیے 55ہزار ٹن گندم مختص کی گئی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…