اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی غزہ پر مزید حملوں کی دھمکی دیدی

12  مئی‬‮  2021

یروشلم،غزہ (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر حملوں کی شدت میں مزید اضافے کی دھمکی دے دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے خلاف سینکڑوں حملے کیے ہیں

اور ہم اپنے حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کریں گے۔ نیتن یاہو کے مطابق ہم انہیں(حماس) اس طریقے سے ہٹ کریں گے جس کی انہیں توقع بھی نہیں۔ افرانس کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ نفرت، اشتعال انگیزی پھیلانے سے خود کو روکیں تاکہ اس تشدد کا خاتمہ کیا جاسکے جو سب سے زیادہ فلسطینی اور اسرائیلی آبادی کو متاثر کر رہا ہے۔فرانس کے نائب وزیر خارجہ جین بیپٹسٹ لیموئنے نے فرانسیسی پارلیمنٹ میں اراکین اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل فلسطین کی کارروائیوں پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرے۔ یہ بات ہم بلکل واضح کہتے ہیں کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے طاقت کا متوازی استعمال کیا جائے۔دوسری جانب فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے جنوبی ضلع میں ساحلی شہرعسقلان کو رکٹ حملوں سے نشانہ بنایا جس کے مطابق تیل پائپ لائن اور آئل ریفائنری تباہ ہوگئی۔صنعتی شہر ہالون میں بھی راکٹ حملوں میں ٹی وی اسٹیشن کی عمارت تباہ ہوگئی ،حماس کے حملوں میں دواسرائیلی ہلاک ہونے کی خبر آئی ہے۔اطلاعات ہیں کہ کئی شہروں میں ہنگامے اورکشیدگی کے دوران متعدد گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا ہے۔حماس نے تل ابیب پر مزید دو سو راکٹ داغے ہیں جس سے تل ابیب میں حفاظتی الارم بج اٹھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…