اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

جھوٹا ڈرامہ حقیقت بن گیا 9 اپریل 2020 کو اپنی موت کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والی مشہور یوٹیوبر 9 اپریل 2021 کو حقیقت میں انتقال کر گئی

datetime 14  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں پیش آئے ایک واقعے نے انٹرنیٹ بلاگنگ سے وابستہ لوگوں کو ناصرف افسردہ کر دیا، بلکہ محض شہرت کے حصول کیلئے بھیانک جھوٹ بولنے والوں کیلئے عبرت کا باعث بھی بن گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے

والی مشہور یوٹیوب بلاگر ام ضیاد اپنی موت کے حوالے سے کیے گے جھوٹے ڈرامے کے ٹھیک ایک سال بعد حقیقت میں انتقال کر گئی۔ام ضیاد نے 9 اپریل 2020 کو اپنی موت کا جھوٹا ڈرامہ رچا کر ویڈیو یوٹیوب پر ڈالی تھی۔ ویڈیو کے حوالے سے ام ضیادنے موقف اختیار کیا کہ وہ دیکھنا چاہتی تھی کہ اس کی موت پر شوہر اور بچوں کا کیا ردعمل ہوگا۔ اس ویڈیو کے حوالے سے ام ضیاد کو کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔جبکہ اب معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے کے ٹھیک ایک سال بعد، یعنی 9 اپریل 2021 کو ام ضیاد حقیقت میں انتقال کر گئی۔اس کے بھائی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس کی بہن کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے انتقال کر گئی۔ کچھ روز قبل بھی ام ضیادنے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ کمرے میںگیس بھر جانے اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہے، اسے سانس لینے میں کافی دشواری ہے۔ ام ضیادکے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…