جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

دنیا بھر کے لوگوں پر پابندیاں لگانے والے ٹرمپ خود ہی چین کے عتاب کا شکار ، بڑا جھٹکا لگ گیا

datetime 21  جنوری‬‮  2021 |

بیجنگ،سٹاک ہوم(این این آئی)چین نے سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 اہم عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں

اہم عہدوں پر فائز رہنے والے 28 افراد پر پابندیاں اس لیے عائد کی گئی ہیں وہ کہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے تھے۔ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں انہوں نے چین کے مفادات کے خلاف منصوبہ بندی کی اور مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ٹرمپ انتظامیہ کے ان اقدامات سے چینی عوام میں اشتعال پھیلا اور چین امریکا تعلقات کو شدید نقصان پہنچا۔ترجمان نے مزید کہا کہ پابندی کا شکار افراد اور ان کے اہلخانہ پر چین، ہانگ کانگ اور مکاو میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے جب کہ ان افراد میں سابق وزیرخارجہ مائیک پومپیو سرفہرست ہیں جب کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد مشیر بھی اس میں شامل ہیں۔دوسری جانب ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سال 2019 میں اپنی تقریر پر کیے گئے طنز کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایک پرجوش معمر شخص

روشن اور شاندار مستقبل کا منتظر ہے، یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سال 2019 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گریٹا تھنبرگ کا مذاق اڑایا تھا اب گریٹا نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرمپ کو ان کے ہی الفاظ سے انہیں کرارا جواب دیا ہے۔

گریٹا نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ٹرمپ کی وائٹ ہائوس سے روانگی کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں ترمیم کے ساتھ وہی الفاظ استعمال کیے جو ٹرمپ نے ان کے لیے سال 2019 میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کیے تھے۔گریٹا نے ٹرمپ کی مدتِ صدارت ختم ہونے اور وائٹ ہاس

چھوڑنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایک پرجوش معمر شخص روشن اور شاندار مستقبل کا منتظر ہے، یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یاد رہے کہ 2019 میں گریٹا نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام میں شرکت کی تھی اور امریکا سمیت دنیا

بھر کی ماحولیاتی پالیسیوں پر ایک جاندار تقریر کی تھی اور پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی۔گریٹا کی تقریر کے ردعمل میں ٹرمپ نے طنزیہ ٹوئٹ کیا تھا کہ اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایک پرجوش نوجوان لڑکی روشن اور شاندار مستقبل کی منتظر ہے، یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل صدارتی انتخابات کے دوران بھی گریٹا نے ٹرمپ کی صورتحال کو اپنے ٹوئٹ میں انہی کے الفاظ میں ٹرول کیا تھا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…