بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی فوج کی اجازت کے بغیر ہم اپنے رشتہ داروں سے بھی نہیں مل سکتے،مقبوضہ وادی کے باشندوں نے بھارتی مظالم اور انتخابات کا پول کھول دیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے نزدیک تحصیل کرناہ کے گائوں جبڑی میں نام نہاد ڈی ڈی سی انتخابات میں پولنگ بوتھ ویرانی کا منظر پیش کررہے تھے اور پورے گائوں میں

ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گاؤں کے کل 336 ووٹوں میں سے ایک بھی ووٹ پول نہیں ہوا۔ مقامی انتظامیہ نے دن بھر لوگوں کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے راضی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ان کو قائل کرنے میں ناکام رہی۔مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے اپنے علاقے میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایت اور کنٹرول لائن پرگولہ باری سے نمٹنے کے لئے بنکروں کی تعمیرکا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ان کے مطالبے پر کوئی کان نہیں دھرتا۔ انہوںنے کہا کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کریں گے کیونکہ قابض حکام نے گاؤں کی پوری آبادی کو بھارتی فوج کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ بریگیڈ کمانڈر کی اجازت کے بغیر اپنی ضروریات کو بھی پورا کرنے سے قاصر ہیں حتیٰ کہ بھارتی فوج کی اجازت کے بغیر ہم اچھے اوربرے وقتوں میں اپنے رشتہ داروں سے بھی نہیں مل سکتے جبکہ دفعہ 370کے خاتمے کے بعد ہماری مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…