تہران (آن لائن)ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سینیئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کی ہلاکت کا بدلہ لے گا۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے عسکری مشیر حسین دیغان نے کہا کہ وہ اس حملے کے مرتکب افراد پر طوفان کی طرح ‘چوٹ’ پہنچائیں گے۔
اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت روانچی نے کہا کہ یہ قتل بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے اور اس کا مقصد خطے میں افراتفری پھیلانا ہے۔ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے اسے ایک ’ریاستی دہشتگردی‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ’اشارے‘ ہیں۔