برف پگھلنے لگی، ترک صدر طیب اردگان اور سعودی بادشاہ شاہ سلمان کا فون پر رابطہ

21  ‬‮نومبر‬‮  2020

ریاض(آن لائن)سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے ترکی کے صدر طیب ادرگان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان اور ترک صدر طیب اردگان کے مابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔شاہ سلمان اور ترک صدر نے جی 20 کانفرنس سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔شاہ سلمان اور طیب اردگان نے تعلقات کے فروغ اور استحکام پر بات کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اورترکی کے تعلقات میں دراڑیں تھیں۔ سعودی عرب کی جانب سے مقامی تاجروں پر ترکی سے تجارت نہ کرنے کے لیے دبا ڈالے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ سرحد پر ترکی سے آئے تازہ فروٹ اور سبزی کے ٹرک بھی روک لیے گئے تھے۔ مڈل ایسٹ آئی کے مطابق سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تنا میں شدت آگئی۔ جس کے اثرات دونوں ممالک کی تجارت اور کاروباری طبقات پر بھی پڑنا شروع ہوگئے۔سعودی عرب نے اپنے مقامی تاجرو ں پر دبا ڈالنا شروع کیا تھا کہ وہ ترکی کی کمپنیوں کے ساتھ کسی طرح کی بھی تجارت نہ کریں، اور ترکی بنائی ہوئی اشیا کی خریداری سے باز رہیں۔گذشتہ سال ترکی میں سعودی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ملک کے بعض علاقوں میں ان کے پاسپورٹس اور مالی رقوم کو چوری اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا تھا کہ بعض سعودی مرد اور خواتین شہریوں کو ترکی کے بعض علاقوں میں نا معلوم افراد کی جانب سے مذکورہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔بیان میں سعودی شہریوں کو باور کرایا گیا کہ وہ بِھیڑ اور رش کے مقامات سے دور رہیں اور ہنگامی صورت حال میں انقرہ میں سعودی سفارت خانے یا استنبول میں قونصل خانے سے رابطے میں ہر گز نہ ہچکچائیں۔تاہم آج شاہ سلمان اور طیب اردگان کے مابین رابطہ ہوا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…