پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ہسپانیہ میں مسلمانوں کے 1300 برس پرانے قبرستان کا انکشاف

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ (این این آئی)ہسپانیہ میں دو روز قبل مسلمانوں کے ایک قبرستان کا انکشاف کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ملک کے قدیم ترین قبرستانوں میں سے ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ قبرستان میں کم از کم 400 قبریں ہیں۔ یہ تمام قبریں ان مسلمانوں کی

ہیں جو 8ویں صدی عیسوی سے 11ویں صدی عیسوی کے درمیان ہسپانیہ میں رہ رہے تھے۔ قبرستان کا وجود اس بات کی دلیل ہے کہ شمالی ہسپانیہ میں مسلم آبادی اس تعداد سے زیادہ تھی جو مرخین نے بتائی ہے۔ یہاں کی مقامی آبادی میں اسلام قبول کرنے کا تناسب بھی تیز تھا۔مذکورہ قبرستان کا انکشاف ہسپانیہ کے شمال مشرق میں واقع ایک قصبے ٹائوسٹی میں زیر زمین سرنگ کی کھدائی کے دوران ہوا۔ قصبے کی موجودہ آبادہ 7 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔قبرستان میں بہت سی قبروں میں میتوں کی باقیات اچھی حالت میں پائی گئی ہیں۔ سرنگ کی کھدائی کا کام پلیومزنامی کمپنی کے زیر نگرانی ہو رہا ہے۔ کھدائی کرنے والوں کو ایک قبر میں میت داہنی پہلو کی جناب رکھی ہوئی نظر آئی اور میت کے سر کا رخ جنوب مشرق یعنی مکہ مکرمہ کی سمت تھا۔ کھدائی کے نگراںفرانسسکوکا کہنا تھا کہ یہ قبریں مسلمانوں کی ہیں۔ ماہرین نے 44 قبروں کو اسلامی دورِ اندلس کا قرار دیا ہے۔ توقع ہے کہ قبرستان میں مجموعی طور پر 4000 سے 5000 افراد مدفون

ہیں۔ماہرین نے قبروں کی باقیات کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں تصدیق ہوئی ہے کہ مدفون افراد کی اکثریت افریقی نژاد ہے۔ تجزیے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سیکڑوں برسوں سے مدفون ان افراد کے غذائی نظام کا انحصار بنیادی طور پر گندم پر تھا جب کہ گوشت اور مچھلی کا استعمال کم از کم تھا۔ مزید یہ کہ پختہ عمر کے افراد کی غذا نوجوانوں سے بہتر تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…