اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

کورونا کی سچی پیشگوئی کرنے والی خاتون کی اگلے 6 ماہ کے واقعات کی پیشگوئی،کورونا اور ٹرمپ کے بارے تہلکہ خیز پیش گوئی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020 |

کورونا وائرس سے متعلق پیشگوئی کرنے والی علم نجوم کی ماہر برطانوی خاتون نے اگلے چھ میں رونما ہونے والے واقعات و حالات کے بارے میں بھی پیشگوئی کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ماہر علم نجوم جیسیکا نے ستاروں کا حال چال دیکھ کر فروری 2019 میں دنیا کو کورونا وبا سے متعلق آگاہ کیا تھا۔برطانوی خاتون کو اپنے دعوے

پر اس قدر یقین تھا کہ انہوں نے کورونا وبا پھیلنے سے کئی ماہ قبل اس سے نمٹنے کی تیاری شروع کردی تھی اور لندن سے آسٹریلوی ریاست تسمانیہ منتقل ہوگئی تھیں، جہاں وہ اپنے دو کتوں اور ایک مرغی کے ہمراہ زندگی گزار رہی ہیں۔ماہر نجوم جیسیکا نے کہا کہ میں نے فروری 2019 میں لوگوں کو آگاہ کردیا تھا کہ کچھ ماہ بعد کورونا وبا دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور 10 جنوری 2020 کو کورونا کی وجہ سے پہلی موت ہوگی لیکن کسی نے میری بات پر یقین نہیں کیا۔اب جیسیکا نے آئندہ چھ ماہ کے حالات و واقعات سے متعلق پیشگوئی کی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ہیری و ولیم کے مستقبل سے متعلق بھی بتایا ہے۔برطانوی خاتون کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس دنیا کے نظام میں خلل ڈالے گا اور ختم بھی نہیں ہوگا اسی لیے ہمیں اسی ساتھ رہنا اور زندگی گزرنا سیکھنا ہوگا البتہ کرسمس تک حالات کچھ بہتر ہوگے۔ماہر علم نجوم نے امریکا میں نومبر میں ہونے والے انتخابات سے متعلق کہا کہ امکان ہے کہ صدراتی الیکشن کو ملتوی کردیا جائے اور ان انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہیں بنے گے جو ٹرمپ کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔جیسیکا نے برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور ولیم سے متعلق کہ دونوں شہزادوں کا آپس میں ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے ، لیکن ہاں شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل چاکلیٹ، کافی اور گوشت کے کاروبار میں سرمایہ کرسکتے ہیں اور وہ ایک اچھے تاجر ثابت ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…