منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کتوں کیلئے پہلا کیفے کھل گیا، مالکان کیلئے بھی خصوصی انتظامات

datetime 30  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی) اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب میں جہاں کتوں اور بلیوں سمیت دیگر جانوروں کو عوامی مقامات پر لانے کی ممانعت تھی، وہاں اب کتوں کیلئے پہلا کیفے بھی کھل گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کتوں کا پہلا کیفے مشرقی صوبے

کے شہر الخبر میں کھولا گیا۔ الخبر شہر دمام سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے اور مذکورہ شہر کے زیادہ تر باشندے تیل نکالنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو میں کام کرتے ہیں۔ یہ شہر خلیج فارس کے ساحل پر واقع ہے، جس کی وجہ سے وہاں سیاحوں کا رش بھی رہتا ہے۔ الخبر میں کتوں کیلئے کھولے گئے پہلے کیفے کو ‘دی بارکنگ لاٹ’ کا نام دیا گیا ہے، جہاں کتوں سمیت دیگر جانوروں کو بھی لانے کی اجازت ہے تاہم مذکورہ کیفے خصوصی طور پر کتوں کیلئے کھولا گیا۔ ‘دی بارکنگ لاٹ’ نامی کیفے کو کویتی نژاد سعودی عرب کی خاتون شہری دلال احمد نے کھولا ہے، جو خود بھی کتے پالنے کا شوق رکھتی ہیں۔ دلال احمد کے مطابق چند سال قبل جب وہ پہلی بار سعودی عرب آئی تھیں تو انہیں اپنے کتے کے ساتھ ساحل سمندر پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جس وجہ سے وہ مایوس ہوگئی تھیں۔ دلال احمد کے مطابق مذکورہ واقعے کے بعد انہوں نے ایسے افراد اور کتوں کے بارے میں سوچا جو ایک دوسرے سے اچھا وقت گزارنے کیلئے خصوصی جگہ کے متلاشی ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے ہی انہوں نے کتوں کے لیے کیفے کھولا۔ ‘دی بارکنگ لاٹ’ نامی کیفے میں جہاں مالکان کو کتوں کے ساتھ آنے اور اچھا وقت گزارنے کی اجازت ہے، وہیں اس کیفے میں کتوں اور ان کے مالکان کیلئے خصوصی مشروب اور کھانوں کا انتظام بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…