پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

ترکی بھی آذربائیجان، آرمینیا کی جنگ میں کود پڑا، ترکی کے ایف 16 نے آرمینیا کا روسی ساختہ جدید جنگی طیارہ مار گرایا

datetime 29  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمینیا نے الزام عائد کیا ہے کہ ترکی نے ہمارا جنگی طیارہ مارا گرایا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان آرمینی وزیر دفاع نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے ایف 16 طیارے نے آرمینیا کے سخوئی 25 جنگی طیارے کو مارگرایا۔ طیارے میں سوار آرمینیا کا پائلٹ بھی مارا گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق طیارہ ملٹری اسائنمنٹ پر

آرمینیا کی فضائی حدود میں ہی پرواز کررہا تھا۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں تعینات آرمینیا کے سفیر نے ایک بار پھر ترکی پر آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان جاری جنگ میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔امارات میں آرمینیا کے سفیر مھیر میکرڈومیان نے عرب خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آذر بائیجان کو آرمینیا کے خلاف جنگ میں ترکی کی کھلی مدد اور حمایت حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ باکو اور یریوان کے درمیان جنگ جاری ہے اور دونوں ملکوں‌ کے درمیان کسی نے ثالثی نہیں کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ آذربائیجان نے کیا ہے اور وہی اس کے نتائج کا ذمہ دار ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہاڑی علاقے ناگورنو کاراباخ خطے پر آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین لڑائی کی شدت اختیار گئی ہے۔ دونوں‌ ملکوں کے درمیان جھڑوں میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔دونوں ممالک کی افواج نے میزائلوں اور توپ خانے اور ٹینکوں کا بے دریغ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے، سکولوں اور تیل اور گیس کی پائپ لائنوں‌کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ لڑائی کے دوسرے روز کل سوموار کو مزید 55 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔یہ قابل ذکر ہے کہ کوئی بھی جامع تنازعہ روس اور ترکی جیسی بڑی علاقائی طاقتوں کو کھینچ سکتا ہے۔ ماسکو کا آرمینیا کے ساتھ دفاعی اتحاد ہے جبکہ انقرہ آذربائیجان کی حمایت کرتا ہے۔1990 کی دہائی میں دونوں ملکوں کے مابین ہونے والی جنگ میں بندی کے بعد سے اس شدت کی لڑائی نہیں دیکھی گئی۔ اس وقت محاذ کے تمام مقامات پر لڑائی جاری ہے۔بین الاقوامی کرائسز گروپ کے جنوبی قفقار کے تجزیہ گار اولیسیا ورتنیان نے کہا کہ اگر ترکی اور روس نے آگے بڑھ کر اس جنگ کو روکنے کی کوشش نہ کی تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔سوموار کو ناگورنو کاراباغ خطے نے اعلان کیا کہ اس کے 27 فوجی آزربائیجان کی افواج کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے ہیں۔ قبل ازیں اکتیس آرمینی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…