واشنگٹن(این این آئی)ہائیڈروآکسی کلوروکوین نامی دوا کے بارے میں ایک اہم تحقیق کے نتائج کو واپس لے لیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں میں ہلاک ہونے کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیق کو واپس لینے کی وجہ دوا سے متعلق اعداد و شمار کے بارے میں تحفظات ہیں۔
اس تحقیقی مقالے کے تین مصنفین میں سے ایک نے کہا کہ سرجیسفیئر نامی کمپنی دوا کے بارے میں اپنے اعداد و شمار کی آزادانہ جانچ کی اجازت نہیں دی رہی لہٰذا وہ اپنی تحقیق جاری نہیں رکھ سکتے۔تحقیق کے نتیجے میں صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او نے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی اس دوا کی آزمائش روک دی تھی۔