نیویارک (این این آئی)سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا تسلیم کر لیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے ڈاک کے ذریعے بیلٹس سے متعلق امریکی صدر کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ
پہلے حقائق دیکھو پھر ٹرمپ کی بات مانو۔جھوٹا کہنے پر ڈونلڈ ٹرمپ بھی آگ بگولا ہو گئے اور ٹوئٹر پر امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا دیا۔امریکی صدر نے کہا کہ ٹوئٹر آزادی اظہار کو روک رہا ہے لیکن وہ بحیثیت صدر ایسا نہیں ہونے دیں گے۔