اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سعودیہ، ترکی، شام، مصر، الجزائر، عید اجتماعات پر پابندی کر دی گئی، کرفیو نافذ

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض/انقرہ /دمشق /قاہرہ (این این آئی)کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیشِ نظر سعودی عرب، ترکی، شام، مصر، الجزائر میں کہیں پر عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد اورکئی ممالک میںکرفیو کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، الجزائر اور مصر میں نمازِ عید کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے،شام کی حکومت نے بھی ملک میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔شامی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے شامی عوام کو ہدایت کی گئی کہ گھر کے افراد کے ساتھ گھر پر

ہی نمازِ عید ادا کی جائے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ملک بھر میں عید پر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ عید پر لاک ڈائون ہفتے سے منگل تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے استنبول، انقرہ اور کئی شہروں میں کر فیو نافذ کیا جا رہا ہے۔ترک صدر کے سابقہ احکامات کے تحت مساجد 29 مئی سے کھولی جائیں گی جبکہ ترکی میں اسکولوں میں پڑھائی ستمبر میں شروع ہو گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…