جنیوا (این این آئی )عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر حفاظتی تدابیر نہ اختیار کی گئیں تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان میں بھی ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کو ڈر ہے کہ اگر ایسا ہوا تو ملک میں صحت کا نظام اس بوجھ کو برداشت نہیں کر پائے گا کیونکہ تمام تر سرکاری ہسپتالوں
کو ملا کر بھی مریضوں کی اتنی گنجائش نہیں۔کورونا کے تمام متاثرین کو ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہو گی لیکن اگر ان میں سے نصف یا ایک چوتھائی افراد بھی ہسپتال آ گئے تو کیا ان کے لیے وہاں جگہ ہوگی بھی یا نہیں؟پاکستان میں موجود ہسپتالوں اور ان میں میسر سہولیات کے حوالے سے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ خدشات حقیقت پر مبنی ہیں۔