نئی دہلی (ساوتھ ایشین وائر) : بھارتی ریاست ممبئی کے لوکما نیا تلک ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کو مردوں کے ساتھ ایک ہی وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق لوکما نیا تلک ہسپتال میں مریضوں کے وارڈ میں جگہ کم پڑ گئی جسکے بعد کورونا وئرس کے مریضوں کو لاشوں کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ لاشیں بیگز میں لپٹ ہوئی تھیں جبکہ کورونا کے مریض ساتھ لگے
ہوئے بیڈ پر سوتے ہوئے بھی دکھائی دئیے۔بھارتی رکن اسمبلی نے ہسپتال کی انتظامیہ پر سخت تنقید کی جس پر ہسپتال کے ڈاکٹر موداننگال نے کہا کہ وارڈ میں موجود لاشوں کو لواحقین نے لینے سے انکار کردیا ہے تاہم واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارت میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 56,409 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1,890 سے زائد ہے۔