جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ووہان میں کورونا وائرس کون لائی؟ چین نےامریکی فوجی خاتون کی شناخت ظاہر کردی

datetime 28  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے اپنے شہر ووہان میں کورونا وائرس پھیلانے والی امریکی فوجی کی شناخت معلوم کرنے کا دعویٰ کردیا، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی رپورٹ میں چین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہی خاتون اپنے ساتھ کورونا وائرس لائی تھی۔ریزرو خاتون فوجی کا نام ماٹجی بیناسی ہیں۔ان کے شوہر میٹ نے اس نئی پیش رفت کو رات کا بھیانک خواب قرار دے دیا۔

اگرچہ مارٹجی بیناسی میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا اور نہ ہی ان میں کسی طرح کی علامات ظاہر ہوئیں تاہم ان پر سازش کے تحت امریکی حکومت کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کو گزشتہ سال اکتوبر میں چین تک پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔وہ چین میں بطور سائیکلسٹ فوجی جنگی مشقوں میں شرکت کے لئے گئی تھیں۔چائنیز سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ چین اور اس کے بعد دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کی ذمہ دار امریکی فوجی ماٹجی بیناسی ہیں۔سازشی نظریات میں پہلی مرتبہ ان کا نام مارچ میں سامنے آیا تھا۔تاہم بیناسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں اس سازشی نظریہ ماننے والے افراد سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر ان کے گھر کا پتہ بھی جاری کیا گیا ہے۔میرے لیے یہ سب ایک بھیانک خواب سے کم نہیں۔وہ امریکی فوج کی سویلین ملازم ہیں اور امریکی فوج کے فورٹ بیلوائر ورجینیا میں تعینات ہیں۔انھوں نے چین کے شہروں ووہان میں ملٹری ورلڈ گیمز میں حصہ لیا تھا۔سائیکل ریس کے آخری چکر میں وہ حادثے کا شکار ہوگئی تھی اور ان کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھی۔ایک امریکی یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ تھا کہ کورونا وائرس امریکی فوجی لیبارٹری میں بنایا گیا اور اسے بینارسی اپنے ساتھ ملٹری اولمپکس میں شرکت کے موقع پر ساتھ لے گئی۔چین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ووہان آنے والے امریکی فوجی وفد کی صحت اور انفیکشن انفارمیشن رپورٹ جاری کی جائیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…