ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

35 دن کا شیر خوار بچہ کرونا وائرس کا شکار

datetime 27  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصر میں ایک شیرخوار بچے کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا اعلان کیا گیا۔ اس بچے کی عمر صرف 35 دن ہے اور یہ ملک میں اس وبائی مرض کی لپیٹ میں آنے والا سب سے کم عمر فرد ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بچے کو مصر کے شمالی صوبے الدقہلیہ میں واقع منیت النصر ہسپتال میں لایا گیا۔

بچے کی پیدائش کو پانچ ہفتے گزرے ہیں اور اس کا تعلق دیرب الخضر نامی گاؤں سے ہے۔طبی ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ اس شیرخوار بچے کو کرونا وائرس کس ذریعے سے لگا۔ بچہ پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن میں مبتلا تھا جس کے بعد اسے ہنگامی طور پر ہسپتال لایا گیا۔ ہسپتال میں بچے کا ٹیسٹ لیا گیا جس کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ وہ کرونا وائرس سے متاثر ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ بچے کو ایک علاحدہ کمرے میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے تا کہ دیگر افراد کو یہ وائرس منتقل نہ ہو۔ علاوہ ازیں بچے کے گھر والوں کے خون کے نمونے بھی لیے گئے ہیں تا کہ معلوم ہو سکے کہ آیا ان میں سے کوئی کرونا سے متاثر تو نہیں۔مصر کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ ملک میں کرونا کے 227 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ ان کے علاوہ مزید 13 افراد فوت ہو گئے ہیں جب کہ مزید 39 مریض صحت یاب ہو گئے۔ اس طرح اب تک مصر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4309 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 1114 افراد صحت یاب ہو کر گوشہ نشینی کے طبی مراکز سے رخصت ہو چکے ہیں جب کہ 307 افراد نے موت کو گلے لگایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…