منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

تیز دھوپ سے کرونا کا تیزی سے خاتمہ، امریکی ماہرین کے دعوے پر ڈبلیو ایچ اوکا ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 25  اپریل‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تیز دھوپ کورونا وائرس کو تیزی سے ختم کرتی ہے،تاہم اس تحقیق پر ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مشیر ولیم برائن کا کہنا تھا کہ دھوپ میں موجود بالائے بنفشی شعاعوں کا کورونا وائرس پر زبردست اثر دیکھا گیا ہے، موسم گرما میں وائرس کے پھیلاو میں کمی ہو سکتی ہے۔

سائنسی اور طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے ماہرین نے اس تحقیق کے لیے کونسا طریقہ کار استعمال کیا ہے، یہ بھی واضح نہیں کہ تحقیق میں گرمیوں کی دھوپ کا درست متبادل استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی عہدے دار ڈاکٹر مارگریٹ ہیرس نے کہا کہ اس نظریے کو ثابت کرنے کے شواہد ناکافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ امید نہیں کرسکتے کہ موسم گرما میں کورونا وائرس پر کوئی ڈرامائی اثر پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…