واشنگٹن(این این آئی )کورونا وائرس کی علامات سے متعلق بھی آئے روز تحقیق کی جا رہی ہیں، عالمی وبا کی عام علامات تو کھانسی، نزلہ اور بخار ہیں لیکن سائنسدانوں کی جانب سے مزید تحقیق کر کے نئے نئے انکشافات کیے جارہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں مہلک وباء کے حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے، سائنسدانوں کے مطابق کورونا وائرس انسان کے دیگر جسمانی اعضاء کی نسبت آنکھ میں طویل عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے۔محققین کے مطابق کورونا وائرس سے
متاثرہ خاتون میں وائرس کی علامت ظاہر ہونے کے بعد 21 دن تک اس کی آنکھوں میں وائرس موجود تھا۔محققین نے بتایا کہ چین کی 65 سالہ خاتون میں کووڈ19 کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں لیکن ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور متاثرہ خاتون کی آنکھوں میں 21 دن تک وائرس موجود تھا۔اینلز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونیوالی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس انسان کی آنکھوں میں دیر تک زندہ رہ سکتا ہے جس سے اس بات کی اہمیت کا انداز ہوتا ہے کہ وائرس آنکھ میں ہاتھ لگانے سے بھی پھیل سکتا ہے۔