پیانگ یانگ (این این آئی)جنوبی کوریا اور ویتنام میں کورونا وائرس کے مزید کیسز کی تعداد میں کمی آگئی جبکہ جاپان میں موجود اطالوی جہاز میں کورونا کے مزید 14 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا اور ویتنام میں کورونا وائرس کا پھیلاو تھمتا جارہا ہے، جنوبی کوریا میں 24 گھنٹوں میں صرف 8 مزید کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 4 کی تصدیق بیرون ملک سے آنے والوں میں ہوئی، جنوبی کوریا میں اب تک 240
اموات اور 10ہزار 702 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔دوسری جانب ویتنام کی حکومت نے دارالحکومت ہنوئی اور تجارتی شہر ہوچی من میں سماجی فاصلوں کے اقدامات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ادھرجاپان میں مرمت کے لیے موجود اطالوی جہاز کے عملے کے مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مجموعی تعداد48 ہوگئی ہے۔جاپانی عہدیدار کے مطابق مریضوں میں سے آدھے باورچی جبکہ باقی جہاز کے عملے کو کھانا پیش کرنے والا اسٹاف ہے۔