جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

دنیا بھر میں کورونا مریض 2637911، اموات 184235 ہوگئیں

datetime 23  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 لاکھ 37 ہزار 911 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 84 ہزار 235 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 17 لاکھ 35 ہزار 854 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 56 ہزار 679 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 17 ہزار 822 مریض اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 47 ہزار 681 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 49 ہزار 92 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 7لاکھ 17ہزار 361کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 14 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 84 ہزار 50 کورونا مریض اللہ تعالی کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 8 ہزار 389 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 21 ہزار 717 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 25 ہزار 85 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 87 ہزار 327 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 21 ہزار 340 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 877 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 5 ہزار 315 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 50 ہزار 648 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہزار 100 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 495 ہو گئی۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 376ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 98 ہزار 674 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 391 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 85 ہزار 996 ہو گئے۔چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کل کورونا کیسز 82 ہزار 798 ہو گئے۔کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 513 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 999 ہو چکی ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 114رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 772 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 10 ہزار 503 ہو چکی ہے جبکہ اس وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 222 ہو گئی۔ملک میں 7 ہزار 971 کورونا وائرس کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 58 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 310 مریض اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…