نیویارک(آن لائن) امریکی ریاست نیویارک میں دو پالتو بلیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے ۔ جو کہ امریکہ میں دو ساتھی جانوروں مین کورونا کا پہلا کیس ہے ۔ غیر ملکی خبررسا ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک میں دو بلیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ واضح ہوا ہے
کہ کورونا وائرس انسانوں سے جانوروں میں منتقل ہو سکتا ہے تاہم ابھی ایسے کوئی شوائد نہیں ہیں کہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں بھی پھیل سکتا ہے ،سی ڈی سی کی ایک عہدیدار ڈاکٹر کیسے بارٹن کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ پریشان ہو جائیں اور نہ ہی لوگوں کو پالتو جانوروں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت ہے ۔