پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے امریکہ میں مزید 4 پاکستانی نژاد جاں بحق،مرنے والے کل پاکستانیوں کی تعداد کہاں تک جاپہنچی؟تشویشناک صورتحال

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکہ میں مزید 4 پاکستانی نڑاد امریکی کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ جاں بحق ہونے والی پاکستانیوں میں مولانا ملک صغیر حسین علوی، آغا سجاد شاہ، صدیق بھٹہ اور طارق محمود شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی ہے اور زیادہ تر اموات امریکی ریاست نیویارک، کینٹی کٹ اور نیو جرسی میں ہوئی ہیں ،پانچ روز قبل بھی 40 سالہ پاکستانی رانا اصغر کورونا کے سبب جان کی بازی ہار گیا تھا، وہ نیو جرسی کی مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں میں باؤمحمد سعید بھی شامل ہے جس کی عمر56 سال اور تعلق پاکستان میں صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں سے تھا۔اس سے قبل ایک پاکستانی ملک عنایت بھی کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ملک عنایت کا تعلق بھی نوشہرہ ورکاں سے تھا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق امریکی حکومت نے اب تک جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے تصدیق شدہ اعداد و شمار نہیں بتائے۔ترجمان کے مطابق کمیونٹی سورسز اور تدفین کے اداروں کے اعداد و شمار اندازوں پر مبنی ہیں۔سفارتخانے کے مطابق شکاگو، لاس اینجلس اور ہیوسٹن کے قونصل خانوں نے غیر رسمی رپورٹس جاری نہیں کیں، صورتحال ہر لمحہ بدل رہی ہے۔ترجمان پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کے مطابق سفارتخانہ اور امریکہ میں تمام قونصل خانے پاکستانیوں سے رابطہ میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…