ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے ملک بھر میں نافذ رات کے کرفیو اور صفائی کے پروگرام کا دورانیہ مزید ایک ہفتے(پانچ اپریل)تک بڑھا دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارت برائے صحت عامہ نے ایک بیان میں لوگوں پر زوردیا کہ وہ رات آٹھ بجے سے صبح چھے بجے تک گھروں ہی میں رہیں۔یو اے ای کی وزارتِ صحت کی خاتون ترجمان فریدہ الحسنی کے مطابق قومی صفائی کے اس پروگرام کے تحت
تمام سرکاری تنصیبات ، پبلک ٹرانسپورٹ اور میٹرو سروس کو جراثیم کش سپرے سے مصفا کیا جارہا ہے۔اس پروگرام میں مختلف حکومتی اداروں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں کارکنان ، نگران اور منتظمین حصہ لے رہے ہیں۔دبئی کے حکام نے میٹرو ، ٹیکسیوں ، بسوں اور ٹراموں کو جراثیم کش اسپرے سے مصفا کیا ہے۔دبئی میڈیا آفس نے اس مہم کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔دبئی پولیس نے اہم شاہراہوں پر راڈاروں کی ویڈیوز بھی شیئرز کی ہیں۔