اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباء کے صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں 5پوا ئنٹس کا اضافہ ہو گیا اور وہ 43 سے 48فیصد پر پہنچ گئے اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ان کو پسند کرنیوالوں کی شرح انہیں ناپسند کرنیوالوں سے اوپر چلی گئی ہے۔ یہ نتائج واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے سروے میں سامنے آئے ہیں۔سروے میں 51فیصد لوگوں نے کرونا وائرس کے انسداد کیلئے صدر ٹرمپ کے اقدامات
کو بہتر قرار دیا جبکہ 58فیصد نے وباء سے متعلق ان کے ردعمل کو سست قرار دیا۔66فیصد نے وفاقی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مجموعی طور پر سروے میں فروری کے وسط کے بعد سے صدر ٹرمپ کا’ ’اپروول ریٹ‘‘ پانچ پوائنٹ اوپر گیا۔ فروری کے وسط میں ہونیوالے ایک سروے میں ان کی مقبولیت 43 فیصد تھی، جو اب 48فیصد ہو گئی ۔