لندن/واشنگٹن(این این آئی)جدید ترین امریکا اور یورپ کورونا سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ، اٹلی، اسپین، فرانس اور برطانیہ میں ایک ہی روز میں 700 اموات ہوئی ہیں جبکہ امریکا میں ایک ہی روز میں 41 اموات کے بعد مجموعی تعداد 150 ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں 9000 سے زائد افراد بیمار ہیں جن میں امریکی رکن کانگریس ماریوڈائز بالارٹ بھی شامل ہیں۔ جبکہ بیماروں سے ملاقات کرنے کے سبب ایک درجن سے زائد امریکی اراکین کانگریس قرنطینہ میں چلے گئے ۔
متاثرہ شہریوں کی امداد کے لیے امریکی سینیٹ نے غیر معمولی بجٹ منظور کرلیا ہے جبکہ امریکا کینیڈا سرحد غیر ضروری سفر کے لیے بند کردی گئی ہے۔برطانیہ میں حفاظت کے لیے 20 ہزار فوجیوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا، لندن لاک ڈاون کرنے کا امکان ہے، اسکول آج سے بند ہیں۔ این ایچ ایس، پولیس اور اہم ورکرز کے علاوہ سب گھروں سے کام کریں گے جبکہ مساجد کے حکام نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ نماز جمعہ گھروں میں پڑھیں۔