بیجنگ /واشنگٹن (این این آئی ) امریکی صدر نے کرونا کو پھر چینی وائرس کہہ دیا، چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ چین کو برا کہنے کی بجائے اپنے کام پر دھیان دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے اعتراض کے باوجود امریکی صدر کرونا کو چینی وائرس کہہ رہے ہیں۔ مزید ایک ٹویٹ میں انہوں نے پھر سے چینی وائرس کی اصطلاح استعمال کی۔عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ وائرس کو کسی
خاص برادری یا علاقے سے جوڑ کر دیکھانا غلط ہے، امریکی اہلکاراور وزیر خارجہ پومپیو بھی اسے کئی بار ووہان وائرس کہہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ چین کرونا وائرس امریکہ کی جانب سے ووہان میں پھینکے جانے کا خدشہ ظاہر کر چکا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چند روز قبل کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کرونا وائرس امریکی فوج نے چین منتقل کیا ہو تاہم امریکہ کی جانب سے چین پر جوابی نشتر چلائے گئے تھے۔