جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تیونس نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کارگو اور اجناس ترسیل کے سوا تمام ٹرانسپورٹ پرپابندی عائد

datetime 18  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیونس سٹی (این این آئی)تیونس کے صدر قیس سیعد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملک میں طبی ایمرجینسی نافذ کرتے ہوئے بعض علاقوں میں کرفیو کا اعلان کردیا ہے۔ وہ کرونا سے بچائو کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قیس سعید نیبْدھ کرونا سے بچائو کے لیے شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو کا اعلان کیا تاکہ

کرونا کی وبا پر قابو پانے میں مدد کی جا سکے۔تیونس کے وزیراعظم الیاس الفخاخ نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بدھ سے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم الفخفاخ نے کہا کہ کرونا کی روک تھام کے لیے کہ کارگو اور اجناس ترسیل کے سوا باقی تمام قسم کی ٹرانسپورٹ پرپابندی لگائی گئی ہے۔ زمینی اور فضائی حدود بند کی گئیں۔ ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی منسوخ کردی گئیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پوری قوم کو کرونا کی وبا کا سامنا ہے۔ پوری قوم کو کرونا وائرس کے خطرات کے تدارک کے لیے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ تیونس میں کرونا کے 24 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ چار ہزار افراد کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…