ووہان(آن لائن)چین کے وسطی صوبے میں کورونا وائرس کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے اور گزشتہ دو دنوں میں کوئی نیا کیس رونما نہیں ہواہے۔ صوبائی ہیلتھ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہوبی میں ووہان سے باہر 16شہروں اور صوبوں میں مسلسل 13دن تک کسی نئے کویڈ ۔19 کے کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔ ووہان میں اب تک تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 67,800ہے۔ چینی صوبہ ووہان کو رونا وائرس کی وبا کا مرکز ہے۔ ووہان میں کورونا وائرس
سے صحت یاب ہونے والے 896مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ جبکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں سے صحت یاب ہو کرڈسچارج ہونیوالے مریضوں کی کل تعداد 56,883ہوگئی ہے اور 7,336داخل مریضوں میں 2,077کی حالت تشویش ناک ہے۔ البتہ سخت حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اب کسی نئے کیس کی کوئی اطلاع نہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ووہان میں اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں کمی ہورہی ہے۔