پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

برطانیہ میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ اموات کا خدشہ، خفیہ رپورٹ میںاہم انکشافات

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ برطانیہ کورونا وائرس کی وبا سے اگلے سال تک متاثر رہے گا 80 فی صد آبادی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے جس کے باعث 79 لاکھ افراد اسپتالوں میں داخل ہوسکتے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز کے سینئر حکام کو دی گئی ایک خفیہ بریفینگ میں انکشاف کیا گیا کہ 2021 تک وبا کے جاری رہنے کی صورت میں کورونا وائرس برطانیہ کی 80 فی صد آبادی کو متاثر کرسکتا ہے۔برطانیہ کے چیف میڈیکل ایڈوائزر پروفیسر کرس وہٹی ماضی میں تسلیم کرچکے ہیں کہ حالات بدترین صورت اختیار کرگئے تو اس صورت میں آبادی کی اکثریت اس سے متاثر ہوگی تاہم بریفنگ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہر پانچ میں سے چار افراد کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں۔اخبار کے مطابق دستاویز میں کہا گیا کہ وبا عروج پر پہنچنے کے ایک ماہ کے دوران اہم ذمے داریاں ادا کرنے والی افرادی قوت کے 5 سے 50 لاکھ افراد کے بیمار پڑنے کا خدشہ ہے۔ اس افرادی قوت میں نیشنل ہیلتھ سروس کے 10 اور سوشل کیئر کے عملے کے 15 لاکھ افراد بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ لیبارٹریز پر دباو کے باعث صرف زیادہ خراب طبیعت والے افراد، کیئر ہومز اور قیدیوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ یہ دبائو اس قدر زیادہ ہے کہ بغیر کسی واضح علامات کے طبی عملے کے ٹیسٹ بھی نہیں کیے جائیں گے،برطانیہ میں کورونا کی روک تھام کے لیے قومی حکمت عملی کی تیاری میں شریک این ایچ ایس کے سینئر اہلکار نے اخبار کو بتایا کہ اگر وائرس نے 80 فیصد آبادی کو لپیٹ میں لے لیا تو مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔

بریفنگ میں آئندہ 10 سے 14 ہفتوں کو انتہائی اہم قراردیا گیا ہے تاہم وبا کے اثرات اگلے برس تک باقی رہنے کے اعتراف سے یہ امیدیں بھی مدھم پڑ گئی ہیں کہ گرم موسم وائرس کے اثرات کو کم کردے گا۔برطانیہ میں کورونا سے 50 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور1543 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے اور سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ خاص طور پر 70 برس سے زائد عمر کے افراد، حاملہ خواتین اور صحت کے مسائل سے دوچار افراد کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…