ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی، یورپ میں تو صورتحال بے قابو ہو گئی، ڈچ سائنسدانوں نے انتہائی اہم اعلان کر دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2020 |

پیرس(نیوز ڈیسک) کرونا وائرس نے 152 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 840 ہو گئی، یورپ میں صورتحال بے قابوہوگئی ،اٹلی کے بعد فرانس اور اسپین میں بھی سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں، وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ چھپن ہزار سے زائد افراد بیمار ہوئے، جن میں سے پچھتر ہزار نو صحت یاب ہوچکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے 24 گھنٹوں میں چین سے باہر دس ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خطرناک وائرس یورپ میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اٹلی میں چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ یورپ کے مختلف ممالک میں ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کورونا کی وجہ سے اسپین میں لاک ڈاون کا اعلان کردیا گیا ہے۔اسپین میں 15دنوں کے لیے ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے جبکہ فرانس اور اسپین میں کاروباری مراکز اور ریسٹورنٹ بند کر دیئے گئے، حکام نے عوام کو ضروری اشیا خریدنے کے علاوہ گھروں سے باہر نکلنے سے روک دیا۔یورپ میں اسٹورز پر رش بڑھ گیا، جگہ جگہ جھگڑے دیکھنے میں آئے، برطانیہ، اسپین، فرانس، پولینڈ میں لوگوں کو اشیا کی قلت کا سامنا کرنا پڑا، اٹلی میں بھی گلیاں اور سڑکیں ویران ہو گئی ہیں۔وائٹ ہاوس نے صدر ٹرمپ کی رپورٹ منفی آنے کی تصدیق کر دی، واشنگٹن کے معروف میوزیم کو بند کر دیا گیا، امریکا نے برطانیہ اورآئرلینڈ پربھی سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ایران میں مزید 97 افراد جان سے گئے، سعودی عرب میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ہو گئی۔ برطانیہ میں ایک ہی دن میں دس افراد ہلاک ہوئے، اٹلی میں مزید 175 ہلاکتیں ہوئیں، فرانس میں 91 اموات، اسپین میں مزید 63 اور فرانس میں 12 افراد لقمہ اجل بن گئے۔اس کے علاوہ سوئٹزر لینڈ،ہالینڈ، ناروے، ڈنمارک اورسوئیڈن میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کورونا کی وجہ سے جرمنی کے شہر برلن اور کولون نے بارز، کلب ،سنیما، تھیٹر اور کانسرٹ ہال بند کردیئے گئے ہیں۔ مصر نے کورونا وائرس کی وجہ سے 2 ہفتوں کے لیے اسکول اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا ریجن میں جزوی شٹ ڈائون جبکہ منیلا میں فلموں کی اسکریننگ، کانسرٹس، کھیلوں کے ایونٹس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈنمارک میں کورونا سے پہلی موت واقع ہوگئی ہے۔دوسری جانب چین میں کورونا وائرس کے اثرات میں کمی واقع ہوئی ہے،جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں تیرہ اموات اور صرف بیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کولمبیا نے قرنطینہ کے اصول توڑنے پر چار یورپی سیاحوں کو ملک بدر کر دیا، کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے ڈچ سائنس دانوں کو اینٹی باڈی مل گئی، انسانوں پرٹیسٹ کے لیے مزید وقت لگ سکتا ہے۔ سائنسدان میڈیسن کی تیاری کے لیے دوا ساز کمپنی کو قائل کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…