اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ میں کرونا وائرس سے 17 لاکھ اموات کا خطرہ ،ماہرین نے انتباہ کردیا

datetime 15  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا کی 65 فیصد آبادی متاثر ہوسکتی ہے جبکہ اس کی وجہ سے 17 لاکھ افرد ہلاک بھی ہوسکتے ہیں۔چین سے نکلنے والا کورونا وائرس دنیا کے 115 سے ممالک تک پھیل چکا ہے، اس سے بچنے کے لیے ان ممالک کی جانب سے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ ماہرین کی جانب سے مسلسل انتباہ جاری کیا جارہا ہے، تاہم اب اس کیٹیگری میں امریکی ادارہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے بھی انتباہ جاری کردیا۔ سی ڈی سی نے انتباہ جاری کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں بھی حالات سنگین ترین حد تک پہنچ سکتے ہیں۔ادارے کا کہنا تھاکہ صرف امریکا کی 21 کروڑ 40 لاکھ یعنی آبادی کا 65 فیصد حصہ متاثر ہوسکتا ہے۔سی ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے صرف امریکا میں 17 لاکھ اموات کا خطرہ ہے۔اس حوالے سے امریکی اخبار نے رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا کہ ایک ماہ قبل ہی سی ڈی سی کا بند کمرہ اجلاس ہوا، جس میں امریکی حکام برائے صحت اور دنیا کے معروف ماہر وبایات نے شرکت کی تھی۔اس اجلاس میں ایک امریکی ماہر وبایات نے امریکا میں اس وبا کے پھیلنے کے چار مختلف منظرے نامے بتائے۔انہوں نے بتایا کہ بد ترین منظر نامے میں 21 کروڑ 40 لاکھ لوگ تک متاثر ہوسکتے ہیں، تاہم اگر اس حوالے سے فوراً اقدامات اٹھائے جائیں تو یہ تعداد کم ہوکر صرف 30 لاکھ لوگوں تک محدود کی جاسکتی ہے۔ان میں سے ایک ماہر وبایات نے بتایا کہ آپ ضرورت سے زیادہ اقدامات کرنے کے بعد بھی اس کے خلاف نہیں جیت سکتے، یہ آپ کو گھبراہٹ کا شکار بنادیتی ہے، آپ کو بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ہر مختلف منظرنامے میں ہر ایک متاثرہ شخص 2 سے 3 لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے، اسپتالوں میں یہ شرح 3 سے لے کر 12 افراد تک ہوسکتی ہے جبکہ ایک سے 25 فیصد افراد لوگ مارے بھی جاسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…