بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس، سعودی عرب میں آنے والی تمام غیر ملکی کرنسی سے متعلق بھی بڑا فیصلہ سامنے آگیا

datetime 14  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی مانیٹری ایجنسی نے نیشنل سنٹر برائے انسداد امراض کے ساتھ کوارڈی نیشن کے بعد کرونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن سے بچائو کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ضمن میں سعودی عرب میں لائی جانے والی تمام کرنسیوں کو الگ تھلگ کیا جائے گا۔ بینکوں اور منی ٹرانسفر کمپنیوں کے ذریعہ مملکت کے باہر سے

آنے والی تمام کرنسیوں کو الگ تھلگ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ کاغذی کرنسی اور دھات کے سکے اور ادائیگی کے دیگر ذرائع روزانہ کے ان عناصر سے مختلف نہیں ہیں جن سے ہم نمٹتے ہیں، ان میں دروازے کے ہینڈل اور ویگن دروازے، بازاروں میں خریداری ، یا ہوائی اڈے اور دیگر مقامات سب کرونا وائرس پھیلانے کے موجب بن سکتے ہیں۔ مانیٹری فانڈیشن نے شہریوں پر زور دیا کہ کہ وہ ہر طرح کے تمام عناصر سے نمٹنے کے لیے ذاتی حفظان صحت کے اقدامات پر عمل کرے اور صابن اور پانی سے مسلسل ہاتھ دھونے پر توجہ دے کر اور نزلہ زکام کی علامات محسوس کرنے کی صورت میں فورا متعلقہ طبی حکام سے رابطہ کرکے اپنے آپ کو وائرس کے انفیکشن سے بچائیں۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…