منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی فورسز کے 24 اہلکار شفٹوں میں حجر اسود کا پہرہ دینے پر مامور جانتے ہیں کئی دہائیوں سے دیکھ بھال کی سعادت کس خاندان کو حاصل ہے ؟

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)بیت اللہ (خانہ کعبہ) کے جنوب مشرقی کونے میں حجر اسود نصب ہے۔ سعودی سیکورٹی فورسز کے 24 اہل کار شفٹوں میں حجر اسود کا پہرہ دینے پر مامور ہوتے ہیں۔ یہ اہل کار لوگوں کے ہجوم کو منظم بھی کرتا ہے تا کہ وہ آسانی سے اس فضیلت والے پتھر کو بوسہ دے سکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حجر اسود 7 چھوٹے پتھروں پر مشتمل ہے۔ ان پتھروں کا کم سے کم حجم 1 سینٹی میٹر

اور زیادہ سے زیادہ 2 سینٹی میٹر ہے۔ ان تمام ٹکڑوں کو خالص چاندی کے ایک بڑے فریم کے اندر خصوصی مواد کے ذریعے جوڑ کر نصب کیا گیا تا کہ اس کی حفاظت ہو سکے۔ تاہم حجر اسود کو لوگوں کے دباؤ اور گرمی کے علاوہ بعض حجاج اور معتمرین کی غلط حرکات کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ لہذا انتہائی فضیلت کے حامل اس پتھر کو روزانہ کی بنیادوں پر بھرپور دیکھ بھال اور مرمت کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔حجر اسود کی دیکھ بھال کی سعادت کئی دہائیوں سے شیخ محمود بدر کے خاندان کو حاصل ہے۔ شیخ کے بعد ان کے بیٹوں اور پوتوں کے ہاتھوں یہ ذمے داری انجام دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ آج حجر اسود کی دیکھ بھال، صفائی اور قلعی کا کام شیخ فیصل بن شیخ محمد بن محمود بدر کے ہاتھوں میں ہے۔ جہاں تک حجر اسود اور خانہ کعبہ کی تطہیر اور انہیں معطر کرنے کا تعلق ہے تو یہ ذمے داری حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے پاس ہے۔ ہر فرض نماز سے قبل خوشبو لگانے کا عمل انجام دیا جاتا ہے جس میں مہنگے اور قیمتی ترین عطریات استعمال ہوتے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…