لندن(این این آئی)برطانوی وزیرِ صحت میٹ ہنکاک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بدترین وبا کی صورت میں 5 لاکھ برطانوی شہری ہلاک ہو سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں برطانوی وزیرِ صحت نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کی صورت اختیار کرنے پر شہر بند کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی اور سماجی نقصان اپنی جگہ، کوئی اقدام خارج از امکان نہیں۔میٹ ہنکاک نے یہ بھی کہا کہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں
کہ امید ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاوروکنے میں کامیاب رہیں گے۔دوسری جانب کورونا وائرس کے پیشِ نظر برطانوی ایئرلائن نے ٹرانس ایٹلانٹک پروازوں میں کمی کر دی ۔کورونا وائرس کے پھیلاو سے امریکا اور یورپ میں ایوی ایشن انڈسٹری متاثر ہونے لگی ہے اور مسافروں کی تعداد میں کمی آگئی ہے۔برطانوی ائیر لائن نے امریکا کے لیے پروازوں میں کمی کر دی ہے، برطانوی ایئر لائن نے یورپ کے لیے بھی سیکڑوں پروازیں ختم کر دی ہیں۔